زندگی سے مایوس ورثا کو مغوی بیٹا 27 سال بعد کس کے تہہ خانے سے ملا؟

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے، تاہم بعض واقعات اپنی اصل میں سانحات ہوتے ہیں جو انسانوں کے بعض ایسے رویّوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو جانوروں سے بھی بدتر ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ الجزائر میں رونما ہوا جہاں 27 سال قبل لاپتا ہونے والے نوجوان کو پڑوسی کے تہہ خانے سے بازیاب کروایا گیا۔

1998 میں عمر نامی نوجوان کو جب اغوا کیا گیا تب وہ 17 سال کا تھا، جب کہ اسے اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا پڑوسی تھا، جس نے نوجوان کو 27 سال تک اپنے گھر کے تہہ خانے میں قید رکھا۔

نوجوان کو کیوں اغوا کیا گیا؟ اس بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہوا، تاہم نوجوان کے ورثا کو اس متعلق اس وقت پتا چلا جب وہ اس کی زندگی سے مایوس ہوچکے تھے۔

رہا یہ سوال کہ اس بات کا انکشاف کیسے ہوا کہ نوجوان کہاں قید ہے؟، تو واقعہ یہ کہ نوجوان کو اغوا کرنے والے شخص کے بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر اس اغوا کا بھانڈا پھوڑا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس کے  بھائی نے کس طرح 27 سال قبل ایک پڑوسی نوجوان کو اغوا کیا اور اسے کہاں رکھا ہوا ہے؟

ایسے وقت میں جب کہ گھر والے نوجوان عمر کی موت کا یقین کرچکے تھے، اس کے ایک عزیز نے یہ پوسٹ دیکھی اور پولیس کو مطلع کیا، جس پر سیکیورٹی اہلکار مشتبہ پڑوسی کے گھر پہنچے، اور جب پولیس تہہ خانے میں گئی تو وہاں 40سالہ ایک ذہنی مریض کو پایا۔پولیس کی اس کارروائی کے دوران 61 سالہ ملزم نے بچ نکلنے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔

بازیاب ہونے والے نوجوان عمر کے طبی معائنے پر پتا چلا ہے کہ مسلسل 27سال تک تہہ خانے میں قید رہنے کی وجہ سے اسے کئی طرح کے جسمانی و ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ