احتساب عدالت لاہور نے پرویز الہی کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت وصول کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی ہے، پرویز الہی طبی وجوہات کی بناء پر عدالت پیش نہ ہوسکے۔

پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر مزید سماعت احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے 9 جون تک ملتوی کردی ہے، پرویز الہی کے وکلا نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ استدعا کی۔

احتساب عدالت نے پرویز الہی کی عدالت حاضری سے ایک روز استثنیٰ کی استدعا منظورکرلی، واضح رہے کہ پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی جانب سے نیب انکوائری رپورٹ کی نقول کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب ریفرنس میں پرویز الہی اور مونس الہی سمیت  14 ملزمان نامزد ہیں، احتساب عدالت شریک ملزم مونس الہی کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، جس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور اپنے بیٹے مونس الہی سمیت دیگر کے ہمراہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا فٹبال ایسوسی ایشن پر غیر ملکی ریفریز کو ’جنسی خدمات‘ فراہم کرنے کے الزامات

رونالڈو کی اہلیہ جارجینا روڈریگز کون ہیں؟ عام زندگی سے عالمی شہرت تک کیسے پہنچیں؟

ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

جوہانسبرگ میں پانی کا بحران سنگین، روزانہ 65 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی ضائع

طالبان کی تعلیمی پابندیاں، پانچ برسوں میں 24 لاکھ افغان لڑکیوں کا مستقبل تاریک ہوا

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے