سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہی اور بیٹے مونس الہی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف لاہور کی احتساب عدالت میں 1 ارب روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا ہے، ریفرنس میں پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر ملزمان غیر قانونی طریقے سے 116 ترقیاتی اسکیمیں منظور کرواکر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ کے حصول میں کامیابی کےعوض مبینہ طور پر رشوت لی تھی، پرویز الہٰی نے 74 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت اور کک بیکس کی مد میں لی۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہٰی اور ان کی فیملی کے اکاؤ نٹس میں جمع کراتا رہا، مونس الہٰی نے 10 لاکھ 61 ہزار یوروز اپنے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔

ریفرنس کے مطابق نیب حکام کی جانب سے کی گئی تفتیش میں ملزمان قصوروار پائے گئے، پرویز الہٰی کے فیملی ممبرز نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرائی، نیب نے اپنے ریفرنس میں احتساب عدالت سے ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے