پشاور میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا ہلاک

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں میاں بیوی کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے، ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق مقتول جوڑے کو پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے خاندان نے نشانہ بنایا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ تھانہ متھرا کی حدود پنام ڈھیری میں  پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق پنام ڈھیری کے رہائشی ابرار نے 2 سال قبل گجرڈھنڈ کی رہائشی لڑکی سے خاندان والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے خاندان کی مخالفت کے باعث دونوں نے کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے خاندان والے شادی سے خوش نہیں تھے۔ اور اسی بنا پر مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا،

لواحقین نے  گجر ڈھنڈ کے رہائشی 4 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر گھر کے اندر داخل ہوکر میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے جوڑے کے قتل میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں