انڈین سٹریٹ فوڈ ہمیشہ اپنے منفرد ذائقوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ چند برسوں میں وہاں کھانے پینے والی اشیاء کے ساتھ مختلف تجربات کیے گئے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے ہیں۔ ان عجیب و غریب پکوانوں پر صارفین کی جانب سے سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔
چند دن قبل ہی سوشل میڈیا پر انڈیا کے شہر چندی گڑھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر ڈیزل میں پراٹھے بنائے جاتے ہیں۔ اور اب انڈیا کی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چائے بنانے والے کو چائے میں پیپسی ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے اسے مضرِ صحت قرار دیا تو کوئی چائے بنانے والے پر تنقید کرتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پیپسی والی چائے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چائے کے ساتھ طوفانی بدتمیزی ہے۔
ستیاناس 🤦♂️
پیپسی والی چائے …
چاۓ کے ساتھ اتنی طوفان بدتمیزی ! pic.twitter.com/Hesu9D1kCc
— #IamSh@ikh-WithA (@Shaikhs_Umair) June 4, 2024
ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کے سامنے چائے بنا رہی ہے وہ اسے خوشی خوشی خرید رہے کیونکہ چائے نشہ ہے اور وہ نشے کے عادی افراد کی چائے میں جو مرضی ملا دیا جائے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ھاھاھا جن لوگوں کے سامنے بنا رہا وہ بھی خوشی خوشی خرید رہے کیونکہ چائے نشہ ہے اور وہ نشے کے عادی جو مرضی ملا دے انہیں فرق نہیں پڑتا 😁
— 🅐🅗🅣🅔🅢🅗🅐🅜 (@REALAHTI01) June 4, 2024
محمد سمیر نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دینا چاہیے کیونکہ یہ زہر بیچ رہا ہے۔
اس کو پکڑ کے اندر کرو زہر بیچ رہا ہے
— Muhammad Sameer (@SameerGth) June 5, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈیا والے پہلے چائے میں سالن کے سارے مصالحے ڈالتے رہے ہیں اور اب کچھ نیا کرنے کے چکر میں چائے میں پیپسی سے شروعات کردی ہے۔
انڈیا والے اس سے پہلے چائے میں سالن کے سارے مصالحے ڈالتے رہے ہیں. اب یہ نیا کرنے کے چکر میں پیپسی سے شروعات کردی ہے.
— 𝓗𝓪𝓻𝓭 𝓗𝓲𝓽𝓽𝓮𝓻 𝕏 (@shehpar10) June 5, 2024
صنم نامی صارف نے لکھا کہ کون لوگ ہیں یہ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ۔
😐😐😐کون لوگ ہیں یہ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ
— ☄️ SâNâM🎨 (@sitamPaglina) June 4, 2024
ملک تجمل لکھتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہے پر اس کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ چائے کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے کہ اس میں پیپسی ہی ملا دی جائے۔
گرمی زیادہ ہے پر اسکا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ چائے کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے🙄 https://t.co/hdXrS2fG3W
— ملک تجمل (@MalikTajammal5) June 5, 2024