موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ناگزیر

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔

انجمن ہلال احمر کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر طلبا و طالبات نے صفائی مہم کا انعقاد کیا جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی حصہ لیا۔

وائس چانسلر عطااللہ نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے گلگت بلتستان کو بھی شدید خطرات درپیش ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب آنے سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

گلگت بلتستان ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے دوچار ہے، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں، جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ سے سیلاب آتے ہیں۔ 2020 میں بھی گلگت بلتستان کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب اور تباہ کاریوں کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور لوگوں کی قیمتی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات شہزاد شگری نے اس حوالے سے بتایا کہ گلگت بلتستان کی زمین ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ضائع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ماحول کو صاف رکھیں تاکہ آلودگی سے بچا جاسکے، ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے نا صرف حکومت بلکہ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘