حکومت کی بیوقوفی سے حمود الرحمان کمیشن کو دوبارہ شہرت ملی، شیخ رشید

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے جیلوں میں قید پی ٹی آئی خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے اور لوگوں کو عیدالاضحی پر عام معافی دینے کی اپیل کردی ہے۔

اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ’ عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔‘

سابق وزیرداخلہ نے صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن گرفتاریوں سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئےہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں، ملک کو تباہی سے بچایا جائے۔

حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ عام لوگوں کے پاس بھی ہے، ایک حقیقت ہے کہ 1971 میں ملک دو ٹکڑے ہوا، اب حمود الرحمان کمیشن کو حکومت کی بیوقوفی کی وجہ سے دوبارہ شہرت اور زندگی ملی ہے، ورنہ لوگ اس کو بھول چکے تھے۔

’یہ نالائق لوگ ہیں انہوں نے جو کام بھی کیا ہے وہ عمران خان کے فائدے میں گیا ہے اور ان کے نقصان میں گیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں