ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان سپر8 مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور اس میگا ایونٹ میں پوائنٹ ٹیبل پر پہلی فتح اپنے نام لکھوائی، اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سپر8  مرحلے میں رسائی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، تاہم اس مرحلے میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم  راستہ ابھی بھی کانٹوں سے بھرا پڑا ہے۔

سپر8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے  پاکستان کو اپنا اگلا میچ آئرلینڈ سے نہ صرف جیتنا ہوگا، بلکہ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا، ساتھ ساتھ پاکستان کو گروپ میں موجود اپنے روایتی حریف بھارت کی امریکا اور کینیڈا سے جیت پر بھی انحصار کرنا ہوگا، پاکستان کو آئرلینڈ کی مدد بھی درکار ہوگی، آئرلینڈ قومی ٹیم سے ہار کر امریکا سے جیتے تو ہی پاکستان سپر8 مرحلے میں جاسکے گا۔

گزشتہ روز کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم کو امریکا سے نیٹ رن ریٹ میں آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا، تاہم پاکستانی بیٹرز ایسا نہ کرسکے اور یہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 3 اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ آئرلینڈ سے جیتتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوں گے، امریکا اپنے اگلے دونوں میچ ہارتا ہے تو پوائنٹ ٹیبل پر اس کے بھی 4 پوائنٹس ہوں گے، جبکہ کینیڈا اور آئرلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہوں گے۔

بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 4 پوائنٹ ہیں، اگر بھارت اپنے اگلے 2 میچز میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ براہ راست سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گا، جبکہ امریکا اور پاکستان نیٹ رن ریٹ پر آگے جائیں گے، ایسی صورتحال میں گرین شرٹس کو آئرلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی، قومی ٹیم یہ بھی امید کرے کہ بھارت اور آئرلینڈ امریکا کو بڑے مارجن سے ہرائیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت 6 رنز سے بھارت جیت گیا تھا، پاکستان اپنا اگلا میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ