جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل 9 جون کو لاؤڈ اسپیکروں کا شمالی کوریا کی جانب رخ کرتے ہوئے ایک ایسی نشریات کا آغاز کیا جائے گا جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دنوں کچرے سے بھرے غبارے جنوبی کوریا بھیجنے پر سیئول نے اس حرکت کا جواب لاؤڈ اسپیکر سے ناقابلِ برداشت نشریات کی صورت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں پہلے دن اورپھر رات بھر کچرے سے بھرے غبارے دیکھے گئے۔
شمالی کوریا نے مئی 2024 میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا، کچرا پھیلانے کا باعث بننے والے ان غباروں سے تنگ آکر جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9 جون کو شمالی کوریا کی طرف لاوڈ اسپیکر سے نشریات شروع کی جائے گی اور یہ اقدام شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔
کونسل کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوابی اقدامات یقیناً شمالی کوریائی حکومت کے لیے تو ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں لیکن ان سے شمالی کوریا کے فوجیوں اور اس کے عوام کو امید اور روشنی کا پیغام ملے گا۔
شمالی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے پروپیگنڈا مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پرچے اڑائے تھے یہی وجہ ہے کہ جوابی کارروائی کے طور پر غبارے بھیجے گئے تھے۔