پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، بجٹ تقریر پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کر رہے ہیں۔ پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی زندگیوں میں تبدیلی لائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب کا اب تک کا سب سے بڑا بجٹ جو کہ (5 کھرب روپے) ہے پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بے مثال کامیابیوں میں یہ بھی ہے کہ پنجاب کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور ریونیو ہدف ایک کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اب تک کا سب سے بڑا سالانہ ترقیاتی پروگرام ہے جو انشاء اللہ 1 ٹریلین سے تجاوز کر جائے گا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بہت مہربان ہے۔
Transforming Punjab, changing lives.
Alhamdolillah presenting Punjab’s biggest ever budget (5 trillion rupees).
Unprecedented achievements:
1) Zero new tax
2) Highest revenue generation (1 trillion)
3) Biggest ever annual development program (842 billion) which will cross 1…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 13, 2024
ایک صارف نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی چالاک مت بنیں۔ وفاقی حکومت آپ کی ہے اور آپ اس سے بچ نہیں سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت بنیادی اشیاء پر زیادہ ٹیکس لگا رہی ہے۔
Your government is imposing higher taxes on basic commodities don’t be so clever Federal government is also yours you can’t get away with it
— Malik (@qasimbinnaseer) June 13, 2024
حفیظ اللہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب کےلیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ پنجاب کی عوام ان کے کام سے مطمئین ہے، انہوں نے مریم نواز کی لمبی صحت اور زندگی کی دعا کی۔
آپکی پنجاب کےلیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔۔۔ پنجاب کی عوام آپ سے مطمئین ہے۔۔۔ اللہ سے آپکی لمبی صحت مند زندگی کی دعا ھے۔۔
آمین۔۔
♥🌹👌👍— ◥꧁Hafeez Ullah Sandhu꧂ (@Haf_5800) June 13, 2024
ایک ایکس صارف نے پنجاب کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ٹیکسز میں خاطر خواہ اضافہ اور آئی ایم ایف سے پیسے کی بھیک مانگی گئی ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری ملازمین کو بھاری انکریمنٹ دیے گئے ہیں اور ترقیاتی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سب کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ مریم نواز اپنی تصاویر ہر جگہ چسپاں کر سکیں۔
On one hand, increasing taxes significantly and begging IMF for money. On the other hand, giving huge increments to govt employees and record rise in development spending.
All must pay high taxes so the Thief Minister can paste her ugly picture everywhere. https://t.co/um1RJ0G8Um
— SocialPariah (@Non_graata) June 13, 2024
صبیح کاظمی نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے پاکستان کو پتھر کے دور میں بھیج دیا ہے۔ اللہ تباہی و بربادی کا یہ سفر جلد ختم کرے گا۔
تباہی بربادی کا سفر اللہ جلد اختتام کرے گا انشاللہ جو آپ لوگوں کے ہاتھوں پتھر کے دور میں پاکستان کو بھیجا جا چکا ہے https://t.co/twVamd6rz5
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) June 13, 2024
واضح رہے گزشتہ روز عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کی جانب سے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا گیا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیٹرول، گاڑیوں، موبائل فونز سیمت دیگر شعبوں میں اضافی ٹیکسز لگائے جبکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
ٹیکسز کی بھرمار اور خاص کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بعد عوام کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ جو شعبہ ٹیکس دیتا ہے اسے ہی سب سے زیادہ ٹیکس کا سامنا ہے۔