ایف آئی اے کی کارروائی، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر اور جعل ساز گرفتار

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی، عمان فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا، ایک اور ملزم جو جعلی ویزا پر اٹلی جا رہا تھا، گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزمان میں محمد نبی اور امین اللہ شامل ہیں، ملزم محمد نبی عمان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد جعلی ویزے اسٹیکرز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، ملزم کو کمپوزٹ سرکل مردان منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ملزم امین اللہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے منظم گینگ سے مذکورہ جعلی کارڈ بنوایا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں