سوشل میڈیا پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سینیئر صحافی فہد حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فہد حسین سینیئر سیاستدان محمد زبیر کو کہتے ہیں کہ آپ کا تعارف کیسے کروایا جائے، آپ کو سابق ن لیگی کہوں سابق گورنر کہوں یا ماہر معاشیات کہوں؟ اس کے جواب میں محمد زبیر کہتے ہیں کہ میں جب کسی کو بتاتا ہوں کہ میرا پروگرام آج فہد حسین کے ساتھ ہے تو مجھے یہ تو نہیں بتانا پڑتا کہ فہد وہ جو ڈان نیوز میں ہوتے تھے یا وہ فہد جو وزیراعظم کا مشیر تھے۔
وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امجد خان لکھتے ہیں کہ محمد زبیر نے ٹاؤٹ کو آئینہ دکھایا ہے۔
آپ کا تعارف کیسے کروں سابق ن لیگی کہوں سابق گورنر کہوں یا ماہر معاشیات کہوں ! فہد حسین ،
میں جب کسی کو بتاتا ہوں کہ میرا پروگرام آج فہد کے ساتھ ہے تو مجھے یہ تو نہیں بتانا پڑتا کہ فہد وہ جو ڈان میں ہوتا تھا وہ فہد جو وزیراعظم کا مشیر ہوتا تھا ! محمد زبیر نے ٹاؤٹ کو آئینہ دکھا… pic.twitter.com/Ue9xTGHRxc— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) June 13, 2024
احمد جنجوعہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زبیر عمر نے فہد حسین کے ساتھ وہ کیا جو اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کیا ہے۔
زبیر عمر نے فہد حسین کے ساتھ وہ کیا جو اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ کیا
— Ahmed Janjua (@AhmedWJanjua) June 13, 2024
نوشین خالد لکھتی ہیں کہ محمد زبیر نے فہد حسین کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا وہ اسی کے حقدار تھے۔
اچھی ہوئی ہے فہد صاحب کے ساتھ
He highly deserves this #NoToBiasedJournalists https://t.co/AO2Kasbgog— Nosheen Khalid (@NosheenKhalid12) June 13, 2024
ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کہتے ہیں سرف ایکسل سے دھونا۔
اسے کہتے ہیں سرف ایکسل دھونا۔۔
فہد حسین آپ کا تعارف کیسے کراوں سابق ن لیگی، سابق گورنر یا ماہر معاشیات کہوں !
محمد زبیر میں جب کسی کو بتاتا ہوں کہ آج میرا پروگرام فہد کے ساتھ ہے تو مجھے یہ نہیں بتانا پڑتا کہ فہد وہ جو ڈان میں ہوتا یا وزیراعظم کا مشیر ہوتا تھا pic.twitter.com/htk9reo1A2— Aftab Iqbal Fan (@AftabIqbalFan) June 14, 2024
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔ محمد زبیر نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیاکمیونیکیشن تھے، انہوں نے 2022 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور اپریل 2023 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔