سلمان خان کی جان کو پھر خطرہ: دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
سلمان خان کے خلاف سازش کے معاملہ میں ممبئی ساؤتھ سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کچھ روز قبل لارنس بشنوئی گروہ سے وابستہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہیں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں سائبر پولیز نے 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ کی جانچ کے لیے کرائم برانچ کی ایک ٹیم راجستھان گئی ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں راجستھان سے بنواری لال گوجر (25 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم کو لے کر ممبئی پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اداکار کے ممبئی واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر دو بائیک سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اگلے ہی دن دونوں شوٹروں کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا۔ بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘