بلوچستان کی انتھک اسکول ٹیچر، جو روزانہ کئی کلومیٹر سفر طے کر کے پڑھانے جاتی ہیں

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاری بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل تمپ کے ایک چھوٹے سے گاؤں بالیچہ سے ہے، وہ اپنے گاؤں سے روزانہ 20 سے 25 کلومیٹر کا سفر انتہائی دشوار راستوں اور ٹوٹی ہوئی سڑک سے طے کرکے’ٹاؤن‘ کی بچیوں کو پڑھانے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول تمپ جاتی ہیں۔

شاری بلوچ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں اپنے گاؤں کے ایک گرلز مڈل اسکول میں زیر تعلیم تھی تو مجھے شدت سے یہ احساس ہوا کہ میرے گاؤں کے غریب بچے تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا شکار ہیں‘۔

شاری بلوچ اپنے گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بالیچہ سے مڈل پاس کرنے کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لیے کراچی کے سینیٹ جوزف کالج گئیں جس کے  بعد انہوں نے جامعہ کراچی سے شعبہ تعلیم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر وفاقی اردو یونیورسٹی سے ایم فل کی بھی ڈگری حاصل کی۔

شاری بلوچ بتاتی ہیں کہ روزانہ جب گھنٹوں کا سفر طے کرکے وہ اسکول کی چار دیواری میں داخل ہوتی ہیں تو وہ سکون کا سانس لیتی ہیں۔ شاری بلوچ اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تمپ میں بطور ’ہیڈ مسٹریس‘ اپنی تعلیمی و انتظامی خدمات سرانجام دی رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقے کی ترقی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ خدمات ایمانداری سے ادا کریں تاکہ ہمیں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے وہ ہمارے آنے والی نسل کو نہ ہو، معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تعلیمی اداروں کا ایک کلیدی کردار ہے، ہمیں اپنے لوگوں کے دکھ اور تکلیف کا ادراک ہونا چاہیے۔

انہوں نے وی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ اپنے اسکول میں نصاب کے علاوہ طلبہ کو تہذیب و تمدن جیسے علوم سے آراستہ اور ذہنی نشوونما کے لیے مختلف مثبت سرگرمیاں کرواتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ورکشاپس اور دیگر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ اُن کے یہاں اسکول میں آنے سے داخلوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔

شاری بلوچ کی بہتر کارکردگی کا اعتراف ضلعی محکمہ تعلیم بھی کرچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی