وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کی 3 روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 3 روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید صفائی مہم کی تمام ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، ‘شاباش ٹیم پنجاب، شاباش’۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا، ‘آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ‘ستھرا پنجاب’ کی نئی تاریخ لکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کر اس مہم کو کامیاب بنایا۔

واضح رہے کہ عید کے 3 دن جاری رہنے والا ’آپریشن کلین اپ‘ آج مکمل ہوگا۔ صفائی مہم میں شامل عملے نے عیدالاضحی کے تینوں دن مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی اور آلائشیں اٹھانے کا کام سرانجام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی