پاکستانی شوبز میں کئی ایسے نام آئے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دلوں میں گھر کر لیا اور لوگ ان کے چہرے اور اداکاری کو فراموش نہیں کر پائے۔ ان میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
مزید پڑھیں
اس ڈرامے کی ہدایات راحت کاظمی کی بیگم اور معروف اداکارہ ساحرہ کاظمی نے دی تھیں، ڈرامے میں مرینہ خان اور راحت کاظمی کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور آج بھی مرینہ خان اور راحت کاظمی کے چاہنے والے اسے دیکھنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔
سینئراداکار راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ وائرل تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ صحافی صبیح کاظمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ذرا پہچانیں یہ کون ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ شاید ہماری عمر کے لوگ ہی ان کو پہچان سکیں۔
اور ہم نے انسان کو پست سے پست تر کر دیا۔۔۔اللہ فرماتا ہے
زرا پہچانے یہ کون ہیں,شاہد ہماری عمر کے ہی لوگ پہچان سکیں گیں pic.twitter.com/bwo65biqEi
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) June 20, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کی حالیہ تصویر دیکھ کر دل افسردہ ہوا ہے لیکن عمر بھر کون جوان کون حسین رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھوپ کنارے میں راحت کاظمی کا مرینہ خان کو ڈاکٹر خان کہہ کر مخاطب کرنا اب تک یاد ہے۔
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہےدھوپ کنارے میں راحت کاظمی کا مرینہ خان کو ڈاکٹر خان کہہ کر مخاطب کرنا اب تک یاد ہے https://t.co/5wWXrl3jiv
— میں بھی عمران خان ہوں🏏🇵🇰 (@AdnanInsaaf) June 20, 2024
وقاص سعید لکھتے ہیں کہ ہمارے بچپن کی چند اچھی یادوں کو رنگ دینے میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی صاحبہ کا بہت بہت شکریہ۔
ہمارے بچپن کی چند اچھی یادوں کو رنگ دینے میں راحت صاحب اور ساحرہ کاظمی صاحبہ کا بہت بہت شکریہ https://t.co/lXG716Xn2W
— Waqas Saeed (@WaqasSaeed) June 21, 2024
محمد عاصم خان نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ راحت کاظمی صاحب کو سلامت رکھے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیشک ہم سب بہت کمزور ہیں، ہر عروج کو زوال اور ہر جوانی نے بالآخر ڈھلنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و مددگار رہے یہی دعا کرتے رہنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ راحت کاظمی صاحب کو سلامت رکھے اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے، آمین
بیشک ہم سب بہت کمزور ہیں، ہر عروج کو زوال اور ہر جوانی نے بالآخر ڈھلنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و مددگار رہے، یہی دعا کرتے رہنا چاہئے۔ https://t.co/sDjvSIEbSn— M.Asim Khan (@asimnyazee) June 21, 2024
کئی صارفین نے تصویر دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ جوڑی بہت خوبصورت تھی ان کو کیا ہو گیا ہے، چند صارفین نے سوال کیا کہ کیا ان کو کوئی بیماری ہے؟ جبکہ اکثر ان کی تعریف کرتے نظر آئے کہ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی اپنے وقت کی خوبصورت ترین جوڑی تھی۔