فیروز خان کی دوسری بیوی کون ہیں؟ تفصیل منظر عام پر آ گئی

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیروز خان کا شمار پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے، وہ پہلی بیوی سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد گزشتہ ایک سال سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔

فیروز خان اور سیدہ علیزہ سلطان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہیں، جن کی پرورش وہ اب ایک طے شدہ معاہدے کے ساتھ کر رہے ہیں۔

علیزہ سلطان کے ساتھ علحیدگی کے بعد فیروز خان اب آگے بڑھ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

فیروز خان اب ایک دوسری لڑکی سے شادی کر چکے ہیں، ان کی یہ شادی اچانک ہی منظر عام پر آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ یہ ایک حیرت انگیز پیش رفت تھی اور دنیا کو اس بات کا علم اچانک شادی کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ہوا اور بعد میں فیروز نے اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے بارے میں لوگ اب ان سے سوال کر رہے ہیں۔

فیروز اپنی نئی بیوی کے ساتھ تصاویر تو شیئر کرتے رہے ہیں لیکن لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ کون ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ فیروز خان کی شادی ڈاکٹر زینب فیروز خان سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ ایک ماہر نفسیات ہیں اور وہ ذہنی صحت والے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اپنے علم کا استعمال کرتی ہیں۔

ڈاکٹر زینب فیروز نے عائشہ اسپتال اور ایس جے اسپتال میں کام کیا ہے، وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور خاتون ہیں اور فیروز خان سے شادی سے پہلے وہ ایک کامیاب زندگی گزار رہی تھیں، وہ سائیکو تھراپی میں سرٹیفکیٹ بھی رکھتی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان اور ڈاکٹر زینب فیروز ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اپنی نئی زندگی کے ساتھ اچھی طرح ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار فیروز خان  اور بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ گیتھیکا نے پاکستانی اداکار سے شادی اور اپنا مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم