بھارتی شہر میرٹھ میں شوہر سوربھ راجپوت کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسکان راستوگی اور اس کے عاشق ساحل شکلا عدالتی فیصلے کے بعد زاروقطار رونے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے سزا سنائے جانے کے بعد کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی کے مطابق جیل انتظامیہ نے دونوں قیدیوں کی نگرانی سخت کردی ہے اور انہیں الگ الگ کوٹھڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ جیل ریکارڈ میں ساحل شکلا کا قیدی نمبر 395 جبکہ مسکان راستوگی کا نمبر 396 مقرر کیا گیا ہے۔ حکام ان کی جسمانی حالت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
#BREAKING : Meerut Court Awards Death Penalty to Muskaan Rastogi, Sahil Shukla in Shocking Blue Drum Murder Case
In a major development in the sensational Meerut “Blue Drum” murder case, a court has sentenced Muskaan Rastogi and her lover, Sahil Shukla, to death for the murder… pic.twitter.com/MficR3dmCe
— upuknews (@upuknews1) October 14, 2026
میرٹھ کی عدالت کے جج اروند کمار مشرا نے بدھ کو دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ مسکان نے ساحل کے ساتھ مل کر اپنے شوہر، جو مرچنٹ نیوی میں افسر تھا، کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے نیلے صنعتی ڈرم میں سیمنٹ، ریت اور پانی کے ساتھ چھپا دیے۔
استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ 3 مارچ 2025 کو پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسکان نے اپنے شوہر کے کھانے میں نشہ آور چیز ملائی، جس کے بعد ساحل وہاں پہنچا اور دونوں نے اسے قتل کردیا۔ بعدازاں وہ ہماچل پردیش فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟
17 مارچ 2025 کو مقتول کے اہل خانہ اطلاع ملنے پر گھر پہنچے، جہاں پولیس نے ڈرم کھول کر لاش کی باقیات برآمد کیں۔ دونوں ملزمان کو 2 روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔

عدالت سے سزائے موت ملنے کے باوجود دونوں کو فوری پھانسی نہیں دی جاسکتی۔ سیشن عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہائی کورٹ کی توثیق ضروری ہے۔













