دنیا کی سب سے مہنگی شادی کس ملک میں ہوئی؟

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کی جاتی ہے جس کے چرچے دنیا بھر میں رہے تاہم یہ دنیا کی مہنگی ترین شادی نہیں بلکہ دوسری مہنگی ترین شادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک کی دنیا کی سب سے مہنگی شادی 1981 میں ہونے والی برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی جس پر مجموعی طور پر 110 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا جو کہ 914 کروڑ روپے کے برابر ہے جبکہ ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی پر تقریباً 400 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریبات میں سے ایک تھی جس میں 28.4 ملین سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس جوڑے کو اپنی منگنی اور شادی کے لیے 3000 سے زائد تحائف ملے تھے جن میں مہنگے ہیرے اور سونے کے زیورات، نایاب گھڑیاں اور پرتعیش کراکری بھی شامل تھی۔

شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کی تقریب میں 250 موسیقاروں کی لائیو موسیقی پیش کی گئی اور 1400 مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان 28 اگست 1996 کو طلاق ہو گئی تھی۔ طلاق کے اگلے سال جون میں انہوں نے اپنے 79 لباس نیلام کیے اور ان سے حاصل ہونے ہونے والے 35 لاکھ پاؤنڈ فلاحی اداروں کو دیے۔

31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت واقع ہو گئی تھی۔ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل میں ویسٹ منسٹر ابے سے ان کے آبائی علاقے نارتھ ہمیشائر تک کے راستے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp