اسدالدین اویسی کا حلف وجہ اختلاف کیوں بنا؟

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی لوک سبھا میں مسلمان رکن اسدالدین اویسی کا اردو زبان میں حلف اٹھانا اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کو ایک آنکھ نہ بھایا، ارکان نے اسدالدین اویسی کے الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارت کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اسدالدین اویسی نے یہ حلف اردو زبان میں اٹھایا، حلف اٹھاتے وقت دوران انہوں نے نہ صرف اپنی ریاست بلکہ فلسطینیوں سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔

اسد الدین اویسی کے حلف پر حکومتی ارکان نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور ایوان کی کارروائی چلانے والے قائم مقام اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ اویسی کے الفاظ کو حذف کیا جائے۔

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے قائم مقام اسپیکر نے ارکان کو یقین دلایا کہ حلف اٹھانے کے روایتی بیان سے ہٹ کر استعمال ہونے والے الفاظ کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونین منسٹر شوبھا کرندلاجے نے وزارتِ داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسدالدین اویسی کی تقریر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بعد ازاں لوک سبھا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسدالدین اویسی نے اپنے الفاظ کا دفاع کیا اور کہا کہ دیگر اراکین بھی مختلف باتیں کرتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ جے بھیم، جے میم، جے تلنگنا، جے فلسطین، مجھے آئین کی کوئی شق بتائیں کہ اس میں غلط کیا ہے۔

یاد رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی حیدر آباد سے 5 بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی کی ایلون مسک سے لڑائی کیا ہے اور 10 لاکھ ڈالر کا ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم