محسن نقوی کی وزارت خطرے میں، سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹر، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

ایک دن قبل شہری مشکور حسین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہلی کے لیے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔

درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے اور آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت وہ سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے ک محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مذکور بالا درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل اعتراض کے ساتھ کیس پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت 7 سینیٹرز بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں سینیٹرز زلفی بخاری، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈووکیٹ اور راجا ناصر محمود شامل ہیں۔

دوسری جانب رواں سال فروری میں اُس وقت کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان