رواں ہفتے موسلا دھار مون سون بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں، اور طوفانی بارشوں سے روزمرہ کے معمولات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، اور اس سے سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جولائی سے 7 جولائی تک میرپور کشمیر، اسلام آباد، سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 3 جولائی سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جولائی سے 7 جولائی تک سندھ میں موسم گرم رہے گا، تاہم مٹھی، عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز