امریکا میں سرسوں کے تیل کے استعمال پر پابندی کیوں؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرسوں کا تیل بہت سے گھرانوں میں عام دستیاب ویجیٹیبل آئل سے زیادہ صحت بخش اور اس میں پکنے والے کھانوں کو ذائقہ دار سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی گھرو ں میں مقبو ل اس تیل کا استعمال امریکا میں ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، اور وہاں سرسوں کے تیل میں کھانے پکانے پر پابندی عائد ہے۔امریکا کے دیسی اسٹورز پر یہ تیل مل تو جاتا ہے لیکن ساتھ ہی اس پر ہدایت بھی درج ہوتی ہے کہ اسے کھانا پکانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

ماہرین غذائیت اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ سرسوں کے تیل کو امریکا میں اس لیے منظور نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے یورک ایسڈ کی اعلی سطح دل کے ممکنہ مسائل اور پھیپھڑوں اور جلد پر منفی اثرات سے منسلک ہے۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے فیصلے کے پیچھے یہ کچھ بڑی وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق اگرچہ یورک ایسڈ کی تھوڑی مقدار محفوظ ہے لیکن طویل عرصے تک اس کی زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

یورک ایسڈ سرسوں کے تیل میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو ایک مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ہے اور جانوروں پر کی گئی تحقیق میں ان کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ تحقیق میں اس کے ایک عام انسان کی خوراک میں شامل مقدار سے زائد مقدار کا جائزہ لیا گیا تاہم انسانوں میں اسی طرح کے اثرات کے امکانات کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم کچھ ماہر غذائیت سمجھتے ہیں کہ ایسی تحقیق پر اندھا اعتبار کرنا ٹھیک نہیں کیوںکہ تحقیق کے معیار کو معاشی مفادات متاثر کرسکتے ہیں۔

اسی لیے امریکا میں دستیاب سرسوں کے تیل کو بہت سے گھرانے کھانا پکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

خلیجی ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں اور کتنا زرمبادلہ بھیجتے ہیں؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے