معروف ماہرِ نفسیات اور میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
تاہم اس بار وجہ ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور طلاق کا تنازع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے؟ اقرار الحسن کی پہلی اور دوسری اہلیہ کی گفتگو نے نئی بحث چھیڑ دی
ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور ان کے سابق شوہر حارث کھوکھر کے درمیان طلاق سے متعلق معاملات اور میڈیا پر دیے گئے انٹرویوز سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
جہاں دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے بارے میں ذاتی نوعیت کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔
Dr Nabiha Ali Khan has alleged that her former husband, Haris Khokhar, married her to gain social media popularity rather than out of genuine love. pic.twitter.com/0Yfk3HOdz3
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) July 22, 2026
اس معاملے پر اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے دونوں شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بے شمار اہم مسائل موجود ہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی طلاق ہی قومی مسئلہ بن گئی ہو۔
مزید پڑھیں: 17 برس میں شادی، 19 میں طلاق؛ سبب کیا تھا؟ مریم مائیکل نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی
مشی خان نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کو اپنے ذاتی اختلافات نجی سطح پر حل کرنے چاہییں۔
‘میڈیا انٹرویوز میں ایک دوسرے کے بارے میں ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔’
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات
متعدد صارفین نے مشی خان کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی اور خاندانی معاملات کو عوامی سطح پر زیرِ بحث لانا مناسب نہیں۔
جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو اپنے اختلافات میڈیا کے بجائے نجی طور پر حل کرنے چاہییں۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی جانب سے مشی خان کے بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔














