تحریک انصاف کا فواد چوہدری سے رابطہ، قیادت کیخلاف تنقید نہ کرنے کی درخواست

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کرکے ان سے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف تنقید سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو میں فواد چوہدری نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈاعمران خان کی جلد ازجلد رہائی اورعوامی مینڈیٹ کی واپسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رؤف حسن جیسے لوگوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضہ کرایا گیا، فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے پر اتفاق کیا جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنیوالے فواد چوہدری ایک بار پھر اس موقف کے ساتھ منظرعام پر آئے ہیں کہ وہ اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی میں واپسی کی خواہش پر تحریک انصاف کی جانب سے انہیں شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا ہے، اس سے قبل حامد خان اور شبلی فراز بھی پارٹی میں انہیں دوبارہ شمولیت کی اعلانیہ مخالفت کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: میں فوج کو تباہ کرنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا، فواد چوہدری

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں منظورکردہ ایک قرارداد میں، فواد چوہدری کا نام لیے بغیر، کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں راہیں جدا کرنیوالے لوگ پارٹی کے لیے پھر سے کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رؤف حسن جیسے لوگ کہاں سے پی ٹی آئی کے سینیئر لوگ بن گئے، ایسے لوگوں کے ذریعے ہی پارٹی پر قبضہ کرایا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کا موقف سننے کے بعد اگر انکار کیا تو وہ پی ٹی آئی میں دوبارہ نہیں آئیں گے، ان کا دعویٰ تھا کہ جوکچھ انہوں نے برداشت کیا ہے اسے ایک جملے میں مسترد کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری بھگوڑے ہیں ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز

’میں بہیمانہ تشدد سے گزرا اور 47 مقدمات بھگت رہا ہوں، جبکہ حامد خان آسٹریلیا میں اپنا فارم دیکھ رہے تھے اور شبلی فراز 6 ماہ سے گھر پر تھے۔‘

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان سے پی ٹی آئی کیسے چھڑوائی گئی اور وہ استحکام پاکستان پارٹی میں کیسے گئے اس پروہ ایک کتاب میں تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم