شاہد خاقان کی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کل، کون کون شامل ہونے جارہا ہے؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل ایک بجے اسلام آباد میں پروگرام رکھا ہے جس میں ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے، ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے جماعت میں شمولیت کے لیے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا، جو بھی ہماری سوچ سے مطابقت رکھے گا ہم اس کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی کو پارٹی نے عزت دی، ناراضی بنتی نہیں تھی، ایاز صادق

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا نظریہ ووٹ کو عزت دو کا تھا جب وہ اس سے ہٹ گئی تو میں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ ’یہ ملک کبھی آئین کے تحت چلا ہی نہیں‘۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہے، اور 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔

حالیہ عام انتخابات سے قبل جب مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر بنایا تو شاہد خاقان کے پارٹی کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی بنیاد پر انہوں نے عام انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا اور نہ ہی کسی جماعت کی سپورٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی جوائن کرنے پر مفت ’کوکومو‘ مانگنے والوں کو مفتاح اسماعیل نے کیا جواب دیا؟

اب وہ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مل کر ’عوام پاکستان‘ کے نام سے پارٹی لانچ کرنے جارہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہی پاکستانی عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور حل بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں