فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان کب اور کیسے ہوگا؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ I اور II کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا؟ پنجاب تعلیمی بورڈز نے تاریخ کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق رواں  سال مارچ اور اپریل میں ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعہ 12 جولائی 2024 کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔

وفاقی بورڈ نے امیدواروں کے نتائج تک رسائی کے طریقہ کار کی بھی تفصیل دی۔ تمام امیدواروں کو نتائج بذریعہ ایس ایم ایس پہنچائے جائیں گے، بشرطیکہ انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں اپنے سیل فون نمبر درج کیے ہوں۔

امیدوار اپنے نتائج آن لائن ایف بی آئی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:باجوڑ میں ہر سال ہزاروں طلبہ میٹرک کے بعد تعلیم کو خیرباد کیوں کہہ رہے ہیں؟

اس کے علاوہ امیدوار اپنا رول نمبر نیچے دیے گئے فارمیٹ میں بھیج کر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے نتائج حاصل کر سکتے ہیں:

FB [space] [roll number] to the unified code 5050

دوسری جانب پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان منگل 9 جولائی کو صبح 10 بجے کریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ یا موبائل فون پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد