شامل حسین اور سعد خان کی شاندار سینچریوں اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپیئنز کپ 27 – 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن
پاکستان گولڈ کی جانب سے شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 42 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور بعدازاں صرف 80 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے اپنی اننگز کو مزید تیز کیا۔
Sparco Paints Pakistan Gold complete a remarkable turnaround to win the Al Batal Presents University of Lahore National Champions Cup! 🏆🔥
Skipper @iShaheenAfridi stars with 7️⃣-3️⃣6️⃣ as Pakistan Gold bag a 1️⃣0️⃣1️⃣-run victory in the final 💪#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe pic.twitter.com/5HgaUn2szS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026
شامل حسین کے بعد سعد خان نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ سعد خان نے 47 گیندوں پر نصف سنچری اور 97 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔
پاکستان گولڈ کے اوپنر محمد اخلاق نے 31 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد نے 25 اور مبشر خان نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ گولڈ کی ٹیم نے 45ویں اوور میں 300 رنز مکمل کیے اور آخری اوور کی آخری گیند پر 340 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے 2027 ورلڈ کپ تک کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا
پاکستان گرینز کو کامیابی کے لیے 341 رنز کا ہدف ملا، تاہم اس کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
𝑯𝑨𝑻-𝑻𝑹𝑰𝑪𝑲 𝑻𝑶 𝑭𝑰𝑵𝑰𝑺𝑯 𝑻𝑯𝑬 𝑴𝑨𝑻𝑪𝑯 🔥🎩
Skipper Shaheen Shah Afridi claims 7️⃣ wickets as Sparco Paints Pakistan Gold seal the title! 🏆#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe pic.twitter.com/CXcJN04LEO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026
گرینز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ نے 51 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمیر یوسف نے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 30 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
گرینز نے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں شروع کیا۔ فخر زمان اور عمیر یوسف نے پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے، تاہم فخر زمان 31 رنز بناکر مبشر خان کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد سعد بیگ اور عمیر یوسف کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیکن دونوں بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔
Shamyl Hussain and Saad Khan score brilliant centuries to propel Sparco Paints Pakistan Gold to 340 in the final 🏏
Rivaj Pakistan Greens chase coming up shortly 🎯
📺 TV Broadcast: PTV Sports
📱 Live-stream in Pakistan: tapmad & Tamasha
🌍 International live-stream: PCB… pic.twitter.com/0lAApaPhQu— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026
اس کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان گرینز کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔ انہوں نے 8.3 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا 3 مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ کیا ہے؟
شاہین نے یکے بعد دیگرے اہم وکٹیں حاصل کرکے گرینز کو دباؤ میں ڈال دیا۔ انہوں نے محمد سلیمان، فریحان یوسف اور کپتان شاداب خان کو آؤٹ کیا، جبکہ بعد میں نسیم شاہ کو بھی پویلین واپس بھیجا۔ آخری اوور میں شاہین نے گرینز کی آخری وکٹیں حاصل کرکے پاکستان گولڈ کی فتح پر مہر ثبت کردی۔
Full marks for innovation! 👌
Saad Khan gets creative and sends it over fine leg for six 💥#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe pic.twitter.com/0EpaGtsTFF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026
گرینز کی جانب سے فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 61 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ نسیم شاہ نے 27 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
پاکستان گرینز 37.3 اوورز میں 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان گولڈ نے 101 رنز سے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ یوں شامل حسین اور سعد خان کی سنچریوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی شاندار سات وکٹوں نے پاکستان گولڈ کی فتح کو یادگار بنا دیا۔
Absolute 𝑺𝑻𝑼𝑵𝑵𝑬𝑹 from Shadab Khan! 🚨
Full-stretch dive to take a one-handed catch 😱#NationalChampionsCup | #KhelAzadiSe pic.twitter.com/gPpHXoisDM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2026














