ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کوشنر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے امن منصوبے میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں اور 15 نکاتی منصوبے پر پیشرفت کو یقینی بنائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جیرڈ کوشنر نے نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ منصوبے پر عمل درآمد میں ’رکاوٹیں پیدا نہ کریں‘۔ یہ ملاقات جیرڈ کوشنر کی مصر میں حماس کے اعلیٰ رہنماؤں سے براہ راست بات چیت کے بعد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ٹرمپ کے داماد کی اسرائیل اور حماس سے بات چیت بے نتیجہ ختم

رپورٹس کے مطابق تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کئی اہم معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ اسرائیلی وزیراعظم مبینہ طور پر اب بھی امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے سے مکمل طور پر متفق نہیں اور انتخابات کے قریب آنے کے باعث غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر اصرار کررہے ہیں۔

جیرڈ کوشنر نے اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں حماس کے ساتھ قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کو ’بہت اچھی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات میں متعدد غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے نمائندوں نے ملاقات کے دوران مثبت باتیں کیں، تاہم ان پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔ امریکا حماس کو اس کے بیانات کے بجائے امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کی بنیاد پر پرکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن منصوبے پر بڑا یوٹرن؟ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی مسودہ ماننے سے انکار کر دیا

ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں غزہ کا انتظام ایک فلسطینی تکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنا، عالمی استحکامی فورس تعینات کرنا اور ہتھیاروں کو بین الاقوامی نگرانی میں دینا شامل ہے۔

منصوبے کے تحت اسرائیل کی جانب سے غزہ سے مرحلہ وار انخلا متوقع ہے، جس کے بعد علاقے کی تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں 73 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ اکتوبر 2025 میں پہلے مرحلے کے تحت جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد