آپ انصاف کریں عمران خان درگزر کردیں گے، سابق صدر عارف علوی

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرے وطن کے محافظ ادارے کی قیادت گمراہی کی طرف گامزن ہیں وہ ضد اور نفرت چھوڑیں میں عمران خان کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں کہ بدلہ نہیں لیں گے اور درگزر کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گمراہی 3 طرح کی ہوتی ہے، جس میں ایک جان بوجھ کر راستہ پکڑنا، دوسرا راستہ بھول جانا اور تیسرا جب انا بیچ میں آجائے کہ اب اس راستے سے واپس کیسے جائیں۔

عارف علوی نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں اور امن و انصاف کی طرف قدم بڑھائیں، میں عمران خان کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ بدلہ نہیں لیں گے اور درگزر کردیں گے جس سے حل نکل آئے گا۔

واضح رہے کہ یہ ٹوئٹ انہوں نے شیریں مزاری کے ایک کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھ سے پریس کانفرنس کروانے کے لیے میری بیٹی سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں تو رہائی ہو جائے گی۔

عارف علوی نے کہاکہ میں شیریں مزاری سے پہلے بھی روداد سن چکا ہوں، وہ جھوٹ نہیں بولتیں، بڑے افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ جنہوں نے یہ سب کچھ کیا وہ کون لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے ملک چھوڑنے کی پیشکش مسترد کردی، عارف علوی کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ کیا یہ وہ لوگ ہیں جو دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہیں، یا وہ جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، یا وہ ہیں جو آئین میں اپنا رول پہچانتے ہیں۔

عارف علوی نے مزید لکھا کہ کیا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آئین پڑھا نہیں؟ یا وہ ہیں جنہوں نے قائداعظم کی کوئٹہ گیریژن کی تقریر نہیں سنی؟ میں کس کی مذمت کروں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی