عمران خان نے ملک چھوڑنے کی پیشکش مسترد کردی، عارف علوی کا دعویٰ

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات گھر کے مالک سے ہوگی، باہر کھڑے ٹھیلے والے یا مالی سے نہیں ہوگی۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی، عمران خان نے کہاکہ کچھ بھی ہوجائے وہ ملک میں ہی رہیں گے۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ جن لوگوں نے عمران خان کو سزائیں دلوائیں وہ خاک میں مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ عارف علوی نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں احتساب کرنا ممکن ہی نہیں، میں تو ہمت ہار گیا ہوں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح ہی نہیں، اور لوگوں کو بھی اس کا یقین ہے۔

سائفر کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مناسب فیصلہ دیا کیونکہ بلاوجہ کیس بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘