نوشہرو فیروز: باپ نے اپنی 15 دن کی بچی کیوں زندہ دفنا دی؟

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھتی مہنگائی، مہنگے علاج اور بے انتہا غربت کے ہاتھوں تنگ سندھ کے ضلعے نوشہرو فیروز میں ایک باپ نے اپنی نومولود بیٹی زندہ دفنا دیا۔

نوشہروفیروز پولیس کے مطابق  بچی کے باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کی غرض سے قبر سے نکال لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان کے مزدور گرمیوں میں بارش کے بجائے دھوپ کی دعا کیوں مانگتے ہیں؟

پولیس کے مطابق بچی کوپیدائش سے ہی خون کی کمی تھی اور ڈاکٹر نے نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھاروشاہ کے رہائشی کو حیدرآباد لےجانےکامشورہ دیا تھا۔ اس دوران بچی کے باپ کا کہنا تھا کہ اس کے پاس یہاں علاج کرانے کے پیسے نہیں تو وہ بچی کو حیدرآباد لے جانے کے پیسے کہاں سے لائے۔

سینئیر صحافی غلام مصطفی نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس کی وجہ کم علمی اور غربت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی 15 روز پہلے پیدا ہوئی تھی اور بیمار تھی جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ بچی میں خون کی کمی ہے اور اسے حیدر آباد یا کراچی لے جاکر علاج کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا سندھ گورنر ہاؤس کے باہر لگا ’امید کا گھنٹہ‘ چوری ہوگیا؟

غلام مصطفی نے کہا کہ یہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور ان کے پاس مقامی اسپتال لانے لے جانے تک کے پیسے نہیں تھے تو حیدرآباد یا کراچی کیسے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ باپ بچی کی تکلیف نہیں دیکھ پایا اور اسے دفنا دیا۔

صحافی نے بتایا کہ باپ کی موجودگی میں قبر کشائی ہوچکی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیکل رپورٹ آئے گی تو دیگر وجوہات اور حقائق سامنے آجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیلیفورنیا میں ٹریفک کے درمیان بھاگتے ایمو پرندے کو پولیس نے بحفاظت پکڑ لیا

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

سرکاری افسران کی تربیت پر ملک سرمایہ کاری کرتا ہے، بدلے میں عوام کی خدمت کریں، مریم نواز

ویڈیو

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟