حکومت نے محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وز یر اعظم نے 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان 9 اور 10 محرم الحرام کو غم اور افسوس کے ساتھ منائیں گے۔ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات، جو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی، کو گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ تعیناتی کو منسوخ کرنے کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں