پی ٹی آئی پر پابندی: پی پی اور ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، معاملہ پارلیمان میں اٹھانے پر اتفاق

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو پارلیمان اور کابینہ میں زیر غور لائے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ دونوں پارٹیوں نے عاملے کو پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی، صدر مملکت نے اہم اجلاس طلب کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستوں اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، اور جمہوری عمل اور رویوں پر یقین رکھتی ہے۔

پی پی رہنماؤں نے اس حوالے سے حکومت کی جانب سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے، پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، پارلیمانی پارٹی کا اعلامیہ جاری

دونوں پارٹی کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی پر پابندی اور 3 رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے سے متعلق مشاورت کی، اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق بھی  مشاورت کی گئی۔ تاہم، دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تحریک انصاف کا جمہوری رویہ نہیں ہے، تحریک انصاف اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔

واضح رہے پیپلز پارٹی وفد میں فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری شامل تھے، جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عرفان قادر اوراحد چیمہ شامل تھے۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں