ایلون مسک نے دولت سے محرومی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک ایسا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کوئی بھی قائم کرنا پسند نہیں کرے گا۔

ایلون مسک کی ذاتی دولت میں 182 سے 200 ارب ڈالرز کی کمی آنے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا ہے۔

ایلون مسک 200 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے

اس سے پہلے یہ ریکارڈ جاپانی ارب پتی ماسوشی سن کے پاس تھا جو 2000 میں 58.6 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے تھے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک بلاگ پوسٹ میں ایلون مسک کے حصے میں آنے والے عالمی ریکارڈ کے بارے میں بتایا۔

بلاگ پوسٹ میں امریکی جریدے فوربز کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 2021 کے آخر میں ایلون مسک کی دولت 320 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی مگر 2023 کے آغاز پر وہ گھٹ کر 134 ارب ڈالرز ہوگئی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کہا کہ فوربز کے تخمینے کے مطابق ایلون مسک نومبر 2021 کے بعد سے 182 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں مگر دیگر ذرائع کے مطابق ان کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ حقیقی اعدادوشمار کی تصدیق کرنا تو لگ بھگ ناممکن ہے مگر ایلون مسک اس حوالے سے سابقہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں جو 2000 میں ماسوشی سن نے قائم کیا تھا۔

اس سے قبل 2023 کے آغاز میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔

اسی طرح انہوں نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو بھی خریدا۔

اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا