مہوش حیات کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع ایک خبر کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےا داکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس کی سماعت کے دوران مہوش حیات کے وکیل نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہورہی۔

مہوش حیات کے وکیل نے استدعا کی کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے اور سوشل میڈیا پر موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اداکارہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا نام اس نے’ایم ایچ‘ لکھا ہے اور کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانےکا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان