اپوزیشن کا احتجاج، وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور جے یو آئی ف نے اپنی اپنی سطح پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

https://x.com/JIPOfficial/status/1816762285337215101

پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے بھی مہنگائی اور بجلی کی زائد قیمتوں کیخلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پردھرنے کی کال دی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو دھرنے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے گرفتاریاں ان کا راستہ نہیں روک سکتے، اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے اس احتجاج کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرزلگا کرراستے بند کردیے ہیں جس سے شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہورہی ہے۔

جمعرات کو رات گئے شہر اقتدار میں کنٹینرز لگاکر راستے مسدود کرنے کا آغاز کردیا گیا تھا، جو صبح تک جاری رہا۔ اس وقت اسلام آباد کے داخلی راستوں پر 8 مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے دھرنا روکا تو کیا کرنا ہوگا؟ جماعت اسلامی نے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں

 

لاہور سے راولپنڈی آنے والے جی ٹی روڈ کو ٹی چوک روات کے مقام پر بند کرتے ہوئے شہریوں کو براستہ راولپنڈی صدر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پشاور سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے بھی جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد موٹروے سے اسلام آباد آنے والی مصروف ترین شاہراہ سری نگر ہائی وے کو بھی رہائشی سیکٹر جی 14 کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دھرنا روکا گیا تو جدوجہد حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان

جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد کو بھی اس وقت کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، جہاں پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

 

اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، دارالحکومت کے ریڈ زون جانے والے راستے سرینا چوک اورڈی چوک جانے والے راستے کوایمبیسی روڈ پرکنٹینرزلگا کربند کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری