خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمباکو  پر صوبائی ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا، خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک کلو تمباکو پر 50 روپے ٹیکس لگایا تھا تاہم اب فنانس ترمیمی بل منظور کرکے اس ٹیکس کو 25 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورجینیا تمباکو پر صوبائی حکومت کی طرف سے 50روپے فی کلوگرام لگایا گیا ایکسائز ٹیکس ختم کردیا گیا، اور وصولی سے روک دیا، کیونکہ وفاق پہلے ہی تمباکو پر 390روپے فی کلوگرام ٹیکس وصول کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: تمباکو پر ٹیکس: کے پی حکومت کا یوٹرن، کیا حکومت اپنے ہی اراکین کے سامنے بے بس ہے؟

ترمیمی فنانس بل میں ورجینا تمباکو پر عائد ٹیکس 25 روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وائٹ پتہ تمباکو پر ٹیکس 30 روپے سے کم کرکے 15روپے فی کلو کم کرنے کی سفارش کی گئی۔

مجوزہ ترمیم بل کے مطابق تمباکو پر عائد ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ ضلع صوابی سیمت خیبرپختونخوا کے تمباکو کاشت کاروں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔

تاہم، دوسری جانب  نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلو ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو تمباکو کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کیا تھا، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے خام تمباکو پر صوبائی ایکسائز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کبھی کبھی بڑھتا ٹیکس بھی اچھا لگتا ہے‘

اس دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں خام تمباکو پر 50 روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ تمباکو پر وفاقی حکومت 390 روپے فی کلو پہلے ہی ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ایرانی شہری کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

حکومت کا بڑا معاشی اقدام، ایس ایم ایز کے لیے 300 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ کا اعلان

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟