انسدادِ دہشتگری عدالت میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام  آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں گرفتار سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دہشتگری کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے دریافت کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی متوقع

عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر  ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش  کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے مبینہ دھاندلی  سے متعلق درخواست پرسماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات کا معاملہ، درخواست سماعت کے لیے مقرر

درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بینچ نمبر ون کی جانب سے ٹریبونل کو محدود کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں