گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشئرز پگھلنا شروع ہوگئے ہیں، جو آہستہ آہستہ سیلابی صورتحال اختیار کرچکے ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور  شاہراہ قراقرم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گلگت، ہنزہ، اسکردو اور غذر میں سیلاب کی وجہ سے طغیانی آئی ہے اور گلیشئر پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا ہے، جس کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے شاہراہ قراقرم سمیت عوامی املاک اور زرعی اراضی کٹاؤ کی زد میں آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا اس سال پھر شیشپر گلیشیئر پھٹنے سے قراقرم ہائی وے بند ہوسکتی ہے؟

محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور چترال میں گلاف (گلیشیئر پر بننے والی جھیل کے پھٹنے) کا خطرہ ہے اور اس کے باعث سیلاب آسکتا ہے۔ جبکہ چترال میں بھی سیلابی ریلے نے جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

دریں اثنا گلگت بلتستان میں بھی خوف وحراس پھیل گیا ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نہ صرف ندی نالوں میں بلکہ کسی بھی راستے سے سیلاب کے آنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 6 اگست کے دوران گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان کے تمام دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ بھی ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور بلند و بالا برفانی جھیلوں کے پگھلنے کی وجہ سے علاقے میں گلاف اور سیلاب کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلاف اور سیلاب سے متعلقہ واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے سیلابی صورتحال، عوام بے یارومددگار

محکمہ موسمیات کے مطابق مُلک بھر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جہاں ملک بھر کے دیگر شہروں اور علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے وہاں گلگت کے ندی نالوں میں رہائش پذیر مکین بھی پریشان ہیں۔ ہر سال گلگت بلتستان میں سیلاب اور گلاف سے جہاں املاک کو نقصان پہنچتا ہے، وہاں قیمتی جانوں کا بھی ضیاء ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ بارشوں کے دنوں میں لوگ سفر سے گریز کریں خاص کر سیاح تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے