صدر مملکت آصف زرداری کا جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کی جانچ پڑتال اور معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔

صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی اور 2021 سے 2023 تک کی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

اس موقع پر آصف زرداری نے کہاکہ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے، غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی اور باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔

اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں فیک نیوز کیخلاف میڈیا ساتھ دے، وزیراعظم شہباز شریف

صدر مملکت آصف زرداری نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان