پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کی بے مثال خدمات، تحفظ کے لیے جتنے اقدامات کریں کم ہوں گے، وزیراعظم

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک میں اقلیتوں کے تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے جتنے اقدامات کریں کم ہوں گے، ہمیں اقلیتوں کو گلےسے لگانا چاہیے، کیونکہ ان کی ملک کی ترقی میں بے مثال خدمات ہیں۔

اقلیتوں کے  قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے آج کے دن تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سب کو آئین و قانون کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم سب کا پاکستان‘ اقلیتی برادری کا وطن عزیز کو منفرد انداز میں خراج تحسین

انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے بیان کی روشنی میں ہی آج ہم سب یہاں اکٹھے ہیں اور افواج پاکستان میں موجود اقلیتی افسران بھی یہاں پر موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کی اپنے اپنے دائرے میں بے مثال خدمات ہیں، تمام اقلیتوں نے پرامن شہری بن کر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔

’اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا‘

شہباز شریف نے کہاکہ جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حوالے سے کھلے دل کا مظاہرہ کیا اور حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

’غزہ میں اسرائیلی مظالم کی وجہ سے ہماری یوم آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں‘

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کی وجہ سے ہماری یوم آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات پوری قوم کے لیے شرمساری کا باعث ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشا دیکھ رہی ہے، جو ادارے امن کے لیے قائم کیے گئے تھے ان کا اسرائیل پر رتی برابر اثر نہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جارہا ہے، اسرائیل کے سامنے عالمی اداروں کی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اس وقت فلسطین کے مظلوم عوام پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور