پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 18 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 18 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421.45 روپے سے بڑھا کر 424.92 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جبکہ موٹر اسپرٹ یعنی پیٹرول کی قیمت 391.22 روپے سے کم کرکے 390.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی صورتحال، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟