ثانیہ زہرہ کو شوہر اور ساس نے ملکر قتل کیا، وزیر اطلاعات پنجاب

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملتان میں قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون ثانیہ زہرہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا گیا، مقتولہ کو اس کے شوہر اور ساس نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا،  خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ایک کیس کو مثال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، حکومت پنجاب خواتین کے حقوق کے لیے اقدامات کررہی ہے۔  پنجاب میں ورچوائل پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے بہترین کام کیا، پولیس اسٹیشنز میں ہزاروں خواتین کی دادرسی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان کی ثانیہ زہرہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، 9 مئی واقعات کے پیچھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے70 جلسے، 2 لانگ مارچ اور زہریلی تقاریر تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ 9 مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے، یہ سانحہ ایک دن میں نہیں ہوا، اس میں ایک سال کی کاوش ہے ، کیا حسان نیازی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی کے لوگ نہیں تھے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں لوگوں نے کینٹ کا رخ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انگلینڈ کی مثال دیکھ لیں وہاں صرف ری ٹوئٹ کرنے پر سزائیں دی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات پر فوج کے واضح مؤقف میں تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی وی کو آگ لگائی، ایمبولینس، ٹول پلازہ جلایا، فوجی مجسمے توڑے گئے، کہتے ہیں معاف کردو، بنگلہ دیش کے طلبہ اگر باہر نکلے تو ان کے پاس ملازمتیں نہ ملنے کا جواز تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم