فیکٹ چیک، کیا اسلام آباد میں ہونے والا دھماکا اے سی کی وجہ سے ہوا؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آبادکے رہائشی سیکٹر جی13 میں مبینہ طور پر ایئرکنڈیشنر میں دھماکے کے بعد آتشزدگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس کے مطابق ایک مخصوص برانڈ کے ایئر کنڈیشنر میں موجود گیس کی وجہ سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ دیگر شہروں میں بھی اس نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں؟

ایکس ڈاٹ کام پر صارف عدیل عادی نے اپنی ایک پوسٹ میں اسی نوعیت کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہائیرآر32  اے سی کے متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ ’بہت سارے لوگ اور گھر اس دھماکے سے جل گئے ہیں۔ کچھ لوگ وجہ بتا رہے ہیں کہ آر32  گیس کی وجہ سے دھماکے ہو رہے ہیں۔‘

اس سلسلہ میں جب اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی13 میں کسی بھی قسم کے اے سی یا سلینڈر کے باعث ہونیوالے دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:فیکٹ چیک: جیوگرافی یا کنجکشن، مریم نواز کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو معلوم نہیں کب کی ہے اور واقعہ کیا ہے، سوشل میڈیا پر موجود مذکورہ ویڈیو پر کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ 2013 کا ہے۔‘

بیشتر ویڈیوز پرانی ہیں جن میں بظاہر دھماکوں کا سبب ایئرکنڈیشنر میں لگنے والی آگ بتائی گئی ہے، فیس بک پر مارچ 2022 میں پوسٹ کی گئی اسی نوعیت کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پال لارسن نے طنزیہ انداز میں دریافت کیا تھا کہ سینٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹمز کے لیے بیوٹین گیس کے استعمال کا ’روشن خیال‘ کس کے ذہین کی پیداوار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت، پاکستان کا عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی اور جارحیت کی ساری کہانی بیان کردی

پنجاب بھر میں ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

راکھی ساونت ویسی نہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے، دودی خان کا حیران کن انکشاف

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟