خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں کہاں موسلادھار بارش ہوگی اور کہاں چلیں گے صرف جھکڑ؟
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 64 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 112 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر 779 گھروں کو جزوی اور 217 کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔ مزید برآں بارشوں کے پیش نظر چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔