پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ، ترک پارلیمنٹ نے توثیق کردی

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک پارلیمنٹ نے جمعے کی صبح پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ پارلیمنٹ کے 600 ارکان میں سے 279 نے معاہدے کے حق میں اور 119 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس پیشرفت سے یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے تناظر میں ترکیہ کی جانب سے مملکت کو فوجی معاونت فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین فواد اوکتائے نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں۔

یہ معاہدہ 7 اگست کو سعودی شہر مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کرکے طے کیا تھا۔ تینوں رہنماؤں نے اجتماعی سلامتی مضبوط بنانے، دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کے فروغ کا عزم ظاہر کیا تھا۔

معاہدے کی یادداشت کے مطابق اس میں ایسے علاقائی ممالک بھی شامل ہوسکتے ہیں جو بین الاقوامی قانون، علاقائی سالمیت، خودمختاری کی مساوات اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیں۔

معاہدے کے تحت اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم ہوگا، جبکہ پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل نعمان محمود کو اس کا پہلا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ وہ تین سال کے لیے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی مثال ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

اتحاد کے وزرا کے اجلاس استنبول اور ریاض میں ہوچکے ہیں، جبکہ تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود نے گزشتہ ماہ تہران میں بھی بات چیت کی تھی، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی جنگ کے تناظر میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے خدشات دور کرنا تھا۔

معاہدہ ابتدائی طور پر 10 سال کے لیے ہوگا، جس کے بعد کوئی بھی فریق علیحدگی اختیار کرنے کے لیے تین ماہ قبل نوٹس دینے کا پابند ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کورٹ فیس اسکینڈل: مریم نواز کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدام کی تعریف

نئی دہلی میں آلودگی عالمی حد سے 25 گنا زیادہ، بھارت سری لنکا میچ کا مقام تبدیل

صحتِ عامہ کا انسانی تصور اور نومنتخب امریکی سینیٹر عبدالسید کا نظریہ صحت

دعوت کے بہانے موت کا جال، ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 رشتے داروں کو قتل کر دیا

فون ٹیپنگ اسکینڈل نے انڈونیشیا کی سیاست میں ہلچل مچادی، 4 پولیس افسران نامزد

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر تباہ کرنے کی دھمکی، فوجی کارروائی کا فیصلہ جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟