مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور حکومت کے قانونی امور کے حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کے بارے میں فکر مند نظر آتے ہیں۔
وائرل ویڈیو کلپ میں بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے ملک کو ہر جگہ رسوا کیا لیکن اِس سب کے باوجود قوم کا عمران خان کے ساتھ ایسا بے لوث محبت اور پیار کا رشتہ ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم آج بھی پتہ نہیں عمران خان سے کس پیار میں مبتلا ہے۔
قوم آج بھی پتہ نہیں عمران خان سے کس پیار میں مبتلا ہے، ایک ایسا شخص جس نے ملک کو ہر جگہ رسوا کیا، دکھی دل سے کہہ رہا ہوں اِس سب کے باوجود قوم کی ایسی بے لوث محبت ہے اور پیار کا رشتہ ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا عوام اور عمران خان میں پیار پر لیکچر 😂😂 pic.twitter.com/vj0qYoB9xp
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 19, 2024
بیرسٹر عقیل ملک کے اس ویڈیو کلپ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے حامی صارفین کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن عمران خان سے حسد کے مارے یہ سب کچھ کہہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ جب اتنا جان گئے ہیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے تو بانی پی ٹی آئی اور عوام دونوں کی جان چھوڑ دو کیونکہ یہ عوام آپ کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔
جب اتنا جان گۓ ہو تو خان اور عوام دونوں کی جان چھوڑ دو کیونکہ اب عوام تم لوگوں کو کبھی قبول نہیں کریگی !
— Rizz Malick (@MalickRizz) August 19, 2024
ایمان طاہر لکھتی ہیں کہ عمران خان سے محبت پاکستان سے محبت ہے لیکن فارم 47 پر بننے والے جعلی حکمران اسے سمجھ نہیں سکیں گے۔
نوجوانوں، متوسط طبقے، کرپٹ سسٹم کیخلاف جدوجہد، آئین کی سربلندی کی آواز عمران، 50 سال سے پاکستان کا پرچم بلند رکھنے والا عمران۔ کراچی سے چترال تک عوام کو جوڑنے والا عمران۔ قوم کو عزت، خودداری کا درس دینے والا عمران۔ اسلاموفوبیا کیخلاف بولنے والا عمران۔ خان سے محبت پاکستان سے محبت… https://t.co/EjRKF5D0WX
— Eman Tahir (@EmanTahirSadik) August 19, 2024
شازیہ بیگ نے لکھا کہ یہ لوگ عمران خان سے حسد کر رہے ہیں۔
Jealous😂😂 https://t.co/Zt0XB2WcyM
— Shazia Baig (@ShaziaBaig16) August 19, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں آپ پوری قوم کو غدار ٹھہرا دیں۔
So sad to hear this @BrAqeelMalik , no worries, puri qaum ko hi gaddar declare kardo https://t.co/cQz7988XDb
— A – Heroinchi (@FitnayFatway) August 19, 2024