54 سالہ اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

حمیرا بانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کا اعلان کیا۔ ان تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ کیمرے میں نہیں دکھایا بلکہ شوہر کی پشت نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی ستارے جن کا آخری وقت دلخراش رہا

تصاویر کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں اداکارہ نے لکھا ’کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور طے کر چکا ہوتا ہے۔ جب رب ’کُن‘ فرما دے تو پھر منزل آسان ہو جاتی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humaira Bano (@humairabano_official)

حمیرا بانو طویل عرصے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور امید، مہرپوش، میرا رب وارث، ملالِ یار، ڈولی ڈارلنگ، میرے اپنے، بے نام، بنو اور دیوانگی سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ڈرامہ سیریل ’محروم‘ کے اختتام سے مداح مایوس کیوں؟

اداکارہ کو بالخصوص ماں کے کرداروں میں جاندار اداکاری کے باعث ناظرین میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔ حالیہ ڈرامہ ملکیت میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا جبکہ وہ گرین انٹرٹینمنٹ کے سیریل انتخاب میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مایا خان، سباحت بخاری، منسا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد شخصیات نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

امریکی قونصل جنرل کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے دورۂ امریکا پر تبادلہ خیال

ایک کلک کی غلطی کس طرح ذاتی معلومات لیک کرسکتی ہیں؟ طلبہ کے لیے اہم الرٹ جاری

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، کیا کارکنوں کو دونوں رہنماؤں کا ملنا قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا