آکسفورڈ یونین کے نومنتخب صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کو یونین سے خطاب کی دعوت

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی معروف جامعہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں یونین کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کی دعوت دی ہے۔

اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت آج ان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دی۔ قبل ازیں، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسرار خان کاکڑ کاپرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اعزاز: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب

اس موقع پر وزیراعظم نے اسرار خان کاکڑ کو بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر سراہتے ہوئے کہا اسرار کاکڑ جیسے باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے پائیدار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، اسرار کاکڑ کا آکسفورڈ یونین کے صدر کا الیکشن لڑنا اور سرخرو ہونا ان کی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل عزم کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اسرار کاکڑ اور ان جیسے باصلاحیت پاکستانی نوجوان یونہی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا انتھک محنت سے اپنے تمام تعلیمی مراحل میں وظائف حاصل کرنا اور بالا آخر آکسفورڈ یونین جیسی اعلیٰ تنظیم کا صدر منتخب ہونا قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، درخواست فارم جمع

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں آچکا، جس کی بدولت غریب گھرانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، پاکستان ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسرار خان کاکڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آکسفورڈ یونین میں خطاب کرنے کی دعوت دے دی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اسرار خان کاکڑ کا کہنا تھا، ’مجھ سمیت پاکستان کے تمام نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر طرح کی خدمات کے لیے تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں برس جون میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اسرار کاکڑ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘